صدرِ مملکت آصف زرداری نے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ہلال امتیاز عطاء کر دیا۔ایوان صدر میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ارشد ندیم کو ہلال امتیاز دیا گیا۔ ہلالِ امتیاز عطا کرنے کی خصوصی تقریب براہِ راست نشر کی گئی۔
واضح رہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کے جیولین تھرو گیم میں نیزہ 92.97 میٹر تک پھینک کر عالمی ریکارڈ بنایا اور پہلی مرتبہ پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو حکومت پاکستان کی جانب سے ہلالِ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔

