Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

ارشد ندیم کا ایتھلیٹ نیرچ چوپڑا کے نام اہم پیغام جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پیرس اولیمپکس میں پاکستان کے لیے طلائی تمغہ جیتنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم نے کہا ہے کہ اپنے ملک کا قومی اعزاز ہلال امتیاز وصول کرکے گولڈ میڈل حاصل کرنے سے بھی زیادہ خوشی ہو رہی ہے، ملک اور قوم نے جو عزت دی اس پر انتہائی شکر گزار ہوں، نیرج چوپڑا کےلیے پیغام ہے کہ وہ مزید محنت کریں۔

جمعرات کو صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے قومی ہیرو ارشد ندیم کو تمغۂ ہلال امتیاز سے نوازے جانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج انہیں پاکستان کے بڑے اعزاز ہلال امتیاز سے نواز گیا، ہلال امتیاز حاصل کرکے گولڈ میڈل حاصل کرنے سے بھی زیادہ خوشی ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت تک ان کے لیے جتنے بھی انعامات کا اعلان کیا گیا تھا وہ سب مل چکے ہیں، ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ابھی تک انہیں جتنی بھی انعامی رقم یا تحائف ملے ہیں ان پر کوئی ٹیکس وصول نہیں کیا گیا۔

قومی ہیرو ارشد ندیم نے مزید کہا کہ مجھے آج ہلال امتیاز سے نوازا گیا، میرے لیے یہ خوشی بہت بڑھ کر ہے، اس کے علاوہ پورے پاکستان سے میرت عزت افزائی کی جا رہی ہے اس پر سب کا شکر گزار ہوں۔

بھارت میں اپنے مداحوں کے نام پیغام میں ارشد ندیم نے کہا کہ وہ میرے لیے دعا کریں کہ میں پوری دُنیا میں پاکستان کی عزت و وقار کو بڑھاؤں اور اس کے لیے مزید کامیابیاں سمیٹوں، اپنے بھارتی ساتھی نیرج چوپڑا کے لیے یہی پیغام ہے کہ وہ مزید محنت کریں۔

یہ بھی پڑھیں