سندھ ہائی کورٹ نے جامعہ کراچی کی سنڈیکیٹ کمیٹی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیر کی ڈگری منسوخ کرنے کا فیصلہ معطل کردیا گیا۔گزشتہ ہفتے جامعہ کراچی کی ان فئیر مینز کمیٹی کی سفارشات پر سنڈیکیٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیر کی ڈگری منسوخ کی تھی۔
عدالت نے کراچی یونیورسٹی کو اس حوالے سے مزید اقدامات کرنے سے روکتے ہوئے ڈپٹی اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل سندھ و دیگر کو نوٹس جاری کردیے اور فریقین سے تین ہفتوں میں تفصیلی جواب بھی طلب کرلیا۔واضح رہے کہ 31 اگست کو جامعہ کراچی کے سنڈیکیٹ نے اپنی ان فیئر مینز (یو ایف ایم) کمیٹی کی سفارش پر ایک ہائی کورٹ کے جج کی ڈگری اور انرولمنٹ منسوخ کر دی تھی۔
الیکشن کمیشن نے الیکشن کے نتائج فارمز کی تصدیق کی منظوری دیدی، نوٹیفکیشن جاری

