Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

راولپنڈی پولیس کی بھی لیاقت باغ میں پی ٹی آئی کارکنوں پر شیلنگ، سلیمان اکرم راجہ گرفتار

راولپنڈی (نیوزڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا، بیرسٹر گوہرعلی خان اور سلمان اکرم راجہ راولپنڈی جا رہے تھے کہ اسلام آباد پولیس نے سیکٹر ایچ 13 کے قریب ان کی گاڑی کو روکا اور دونوں کو وین میں ڈال کر لے گئی۔

ادھر بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمیں پولیس نے ایچ 13 سے گرفتار کرلیا ابھی کہا کہ راولپنڈی کی بجائے واپس چلے جائیں، سلمان اکرم راجہ اور میری بحث کے بعد پولیس نے مجھے واپس بھیج دیا۔

سلمان اکرم راجہ پولیس کی تحویل میں ہیں جبکہ ہمیں راولپنڈی جانے نہیں دیا جا رہا۔ادھر کمیٹی چوک پر پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان پر شیلنگ کی اور کئی کارکنان کو گرفتار کر لیا، پی ٹی آئی کارکنوں نے بھی پولیس پر پتھرائو کیا۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا قافلہ موٹروے اٹک پُل سے پنجاب میں داخل ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں