اسلام آباد (نیوز ڈیسک)آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے فیصلے پر نظرثانی اپیلوں پر نیا بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے، نئے بینچ میں جسٹس منیب اختر کی جگہ جسٹس نعیم اختر افغان کو شامل کیا گیا ہے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں لارجر بینچ ساڑھے گیارہ بجے سماعت کرے گا، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل بینچ میں شامل ہیں۔
یاد رہے کہ جسٹس منیب نے گزشتہ روز بینچ کا حصہ بننے سے انکار کردیا تھا، جسٹس منیب اختر نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط تحریر کیا تھا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سماعت شروع ہونے پر جسٹس منیب اختر کا خط پڑھ کر سنایا۔چیف جسٹس کے ریمارکس چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ جسٹس منیب کا خط عدالتی فائل کا حصہ نہیں بن سکتا، ایسے خط کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کی روایت نہیں ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ جسٹس منیب کا آج کی سماعت میں شامل نہ ہونا ان کی مرضی تھی، ہم کل دوبارہ اس نظرثانی کیس کی سماعت کریں گے
لاہور میں جماعت اسلامی کی حق دو عوام کو تحریک مہنگی پڑ گئی


