Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر،شہباز شریف نہیں عمران خان سب سے زیادہ دیکھے جانیوالے عالمی رہنماء

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف کےاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کیے جانیوالے خطاب کواس سال سب سے زیادہ لوگوں نے دیکھا،اقوام متحدہ کے یوٹیوب چینل پرشہباز شریف کے خطاب کوتین لاکھ بیاسی ہزار لوگوں نے دیکھا اس طرح وزیراعظم شہباز شریف اس سال سب سے زیادہ دیکھے جانیوالے عالمی رہنما ء بن گئے ،وزیراعظم پاکستان کے بعد دوسرا نمبر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کارہاجس کی تقریر کودولاکھ 19ہزار لوگوں نے دیکھا،شہباز شریف کی تقریر کااگر ماضی میں کی جانیوالی سابق سربراہ مملکت کی تقاریر سے موازنہ کیاجائے توان کے دیکھنے والوں کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے ،یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی ویڈیو کو 7.2 ملین سے زیادہ ویوز موصول ہوئے ہیں جو ایونٹ کی تاریخ میں یو این جی اے کی اب تک کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو بن گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں