Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

پی ٹی آئی احتجاج ،پولیس اہلکاروں کے کھانے پر 1 کروڑ 82 لاکھ سے زائدرقم خرچ ہوئی

اسلام آباد (نیوزڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کا ڈی چوک احتجاج کا معاملہ ،وفاقی دارلحکومت کی پولیس 3 دن میں 1 کروڑ 82 لاکھ 70 ہزار کا پلاؤ چٹ کر گئی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس اور ایف سی کے کھانے کی مد میں بل ادا کئے گئے جس کے مطابق 3 دن میں ڈیوٹی پر مامور 7 ہزار نفری کو ناشتہ لنچ اور ڈنر دیا گیا،کھانے کے لئے 3 مختلف افراد کو ٹھیکے دیئے گئے تھے ۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کے کھانے کی مد میں کروڑوں خرچ جبکہ ملازمین ناقص کھانے کی شکایت کرتے رہےایف سی اہلکار نے وزیر داخلہ کو بھی کھانے کے حوالے سے شکایت کی تھی

یہ بھی پڑھیں