پشاور(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے الزام عائد کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ آئینی ترامیم کیلئے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو توڑنے کیلئے 20، 20 کروڑ روپے اور وزراتوں کی آفر کی جا رہی ہے۔
پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ فاشسٹ وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے رہنماوں پر متعدد مقامات بنائے، آج اسلام آباد میں اسپیل کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ میں ہو رہا ہے لیکن ہم مقدمات کے باعث نہیں جا سکتے۔
انہوں نے کہا کہ ایسی حکومت جس کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں اور پارلیمنٹ میں عددی برتری بھی لیکن آئینی ترامیم کی جا رہی ہے، پہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ آئینی ترامیم کے لیے ارکان اسمبلی کو خریدا جا رہا ہے اور ہمارے ارکان اسمبلی کو 20، 20 کروڑ روپے کی پیشکش کی جا رہی ہے۔
پاکستان فلسطین و لبنان کے لیے 200 ٹن امدادی اشیا بھیجے گا


