Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

اسکول ٹرپ کی بس حادثے کا شکار ، 1 طالبعلم جاں بحق، 7 زخمی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سیالکوٹ سے آئی اسکول ٹرپ کی بس شکرپڑیاں کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق حادثہ ڈرائیور کے کنٹرول کھونے کی وجہ سے پیش آیا جس کے نتیجے میں 1 طالبعلم جاں بحق جبکہ 7 بچے زخمی ہو گئے۔

ترجمان کے مطابق تمام زخمیوں کو پمز اور پولی کلینک ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ دوران ڈرائیونگ غفلت کا مظاہرہ کرنے والا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے اسٹوڈنٹس کے سیالکوٹ واپسی کے لیے ٹرانسپورٹ کا بندوبست کر دیا ہے۔
مزیدپڑھیں :وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ‌،سرفراز بگٹی بارے بڑی خبرآگئی

یہ بھی پڑھیں