Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

’ سیاست چھوڑیں شاعری شروع کر دیں‘ شیخ رشید کی نئی ویڈیو پر صارفین کے تبصرے

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید جو آج کل منظرِ عام سے غائب ہیں اور سیاست میں بھی متحرک نہیں رہے انہوں نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر اپنی ایک ویڈیو اپلوڈ کی ہے جس میں انہیں پتھروں اور پھولوں کے درمیان قالین بچھائے تکیے سے ٹیک لگائے بیٹھے شاعری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔


ان کے شاعرانہ انداز میں ویڈیو اپلوڈ کرنے کی دیر تھی کہ صارفین کے اس پر دلچسپ تبصرے شروع ہو گئے، ایک صارف نے لکھا کہ آپ شاعری کرتے ہوئے اچھے لگتے ہیں اس لیے سیاست چھوڑیں اور شاعری شروع کر دیں۔


عبداللہ خان جمالی نامی صارف نے شیخ رشید کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جب پاکستان میں مشکل ھو تو آپ سگار کے کش لگا کے مزے کر رہے ہوتے ہیں اور جب مشکل ختم ہو جائے گی آپ پاکستان بچانے نکل پڑیں گے۔


جب پاکستان میں مشکل ھو تو سگار کے کش لگا کے مزے سے ایش کر رھے ھو۔ جب مشکل ختم ھوگی تو پھر سے پاکستان کو بچانے نکلو گے

ایک ایکس صارف نے شیخ رشید کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ بس کھوکھلی انقلابی باتیں کریں اور عیاشیاں کریں۔


مزیدپڑھیں:مرحومین کے نام الاٹ موبائل فون سمز اپنے نام منتقل کروانے کا آخری موقع

یہ بھی پڑھیں