Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

عدالت نےاہم پی ٹی آئی رہنما کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے تحریکِ انصاف کے رہنما عامر مغل کی 2 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں خارج کر دیں۔جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے پی ٹی آئی کے رہنما کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

دورانِ سماعت عامر مغل انسداد دِہشت گردی عدالت پیش نہیں ہوئے، ان کی جگہ ان کے وکیل سردار مصروف عدالت میں پیش ہوئے۔انسداد دِہشت گردی عدالت کے جج نے پی ٹی آئی کے رہنما کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں عدم پیروی کی بنا پر خارج کر دیں۔

جسٹس قاضی فائزکیجانب سےبطورچیف جسٹس پاکستان آخری ہفتے کا ججز روسٹرجاری

یہ بھی پڑھیں