Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

امریکی سفارتخانہ کا 3 رکنی وفد اڈیالہ جیل کیوں گیا؟ وجہ سامنے آگئی

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) امریکی سفارتخانہ کا 3 رکنی وفد گرفتار امریکی شہریوں سے ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں امریکی سفارت خانہ کا تین رکنی وفد پہنچا ، جہاں وفد نے گرفتار امریکی شہریوں سے ملاقات کی ۔

امریکی سفارتخانہ کے وفد کو فارن ایکٹ میں گرفتار تین امریکی شہریوں عابد ملک،صدیقہ سعید، ایلکس پلیڈو تک قونصلر رسائی دی گئی۔

وفد کی ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی، جو ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ جیل کے دفتر میں کرائی گئی۔

امریکی وفد میں عرفان جان،مائیک مرفی اور راحیل جاوید شامل تھے، امریکی وفد ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گیا۔
مزیدپڑھیں:پولٹری فیڈ کمپنیوں کے مبینہ گٹھ جوڑ پر اہم حکم

یہ بھی پڑھیں