Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

محمد رضوان کون کون سے ریکارڈ توڑنے والے ہیں ؟ جانیں

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمدرضوان ایڈیلیڈ میں شیڈول دوسرے ون ڈے میچ میں سابق کپتان سرفراز احمد اور معین خان کا ریکارڈ توڑنے سے محض ایک قدم دور ہیں۔

وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اگر آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ میں 50 یا اس سے زائد رنز سکور کرنے میں کامیاب ہوئے تو وہ سرفراز احمد، معین خان، کامران اکمل اور سلیم یوسف کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔

آسٹریلیا میں بطور وکٹ کیپر 50 یا اس سے زائد رنز بنانے والوں کی فہرست میں سرفراز احمد پہلےنمبر پر موجود ہیں جنہوں نے 27 اننگز میں 6 مرتبہ یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے جبکہ کامران اکمل 42 اننگز میں 4، معین خان 35 اننگز میں 3 اور سلیم یوسف 21 اننگز میں 3 مرتبہ سے اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

محمد رضوان 30 اننگز میں 6 مرتبہ 50 یا اس سے زائد رنز بناکر ایلیٹ لسٹ میں موجود ہیں تاہم وہ محض ایک نصف سینچری اسکور کرکے یہ اعزاز سرفراز احمد سے چھین سکتے ہیں۔

چینی کی قیمت میں کمی کی خوشخبری کے بعد ایک اور اچھی خبر آگئی

یہ بھی پڑھیں