Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

شہباز گل کی وزیردفاع خواجہ آصف کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال کی مذمت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ء شہباز گل نے وزیردفاع خواجہ آصف کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ خواجہ آصف سے سیاسی اختلاف اپنی جگہ کچھ بھی ہوان کی اپنی زبان خواہ کتنی گھٹیا ہوگالی دینے کی سپورٹ نہیں کی جا سکتی،شہباز گل نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پروزیردفاع خواجہ آصف کی ویڈ یوشیئرکی۔ویڈیو میں دیکھاجاسکتاہے کہ خواجہ آصف سفرکررہے ہیں اوران کے ساتھ ایک آدمی ہے جبکہ ایک شخص وزیردفاع کے خلاف نازیبا زبان کااستعمال کرتے ہوئے انہیں گالیاں دے رہاہے۔


مزیدپڑھیں:آئی سی سی نئی پلیئر رینکنگ جاری،2 پاکستانی کھلاڑی نےٹاپ پوزیشن پرقبضہ جمالیا

یہ بھی پڑھیں