Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

بانی پی ٹی آئی، وزیر اعلی علی امین اور بیرسٹر گوہر کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)(ویب ڈیسک ) بانی پی ٹی آئی عمران خان ، وزیرعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

وکیل خالد یوسف چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی، بیرسٹر گوہر خان اور علی امین گنڈا پور کے مابین قریبا دو گھنٹے تک ملاقات ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر اجازت لینے آئے تھے کہ اگر رابطہ ہوتا ہے تو کیا مذاکرات کیے جائیں ۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اس سے اچھی بات کیا ہو سکتی ہے کہ مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل ہو ۔

خالد یوسف چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کی اجازت دے دی ہے اس سے پہلے مذاکرات سے منع کر رکھا تھا۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ 24 نومبر کا احتجاج تب ہی ختم ہوگا جب مطالبہ تسلیم کیے جائیں گے۔

وکیل نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مذاکرات ان سے ہی ہوں گے جن کے پاس پاور ہے ، بانی پی ٹی آئی نے اپنے مطالبات پر بات چیت کی اجازت دی ہے۔

خالد یوسف چوہدری نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے احتجاج کی تیاریوں سے متعلق بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا جبکہ بانی پی ٹی آئی نے بھی علی امین گنڈاپور کو ہدایات جاری کی۔
مزیدپڑھیں:پاکستان میں بہترین ’ری سیل‘ ویلیو والی موٹرسائیکلیں کونسی ہیں؟

یہ بھی پڑھیں