Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

حکومت کا پی ٹی آئی کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج میں شامل مظاہرین کے خلاف کریک ڈاون کیلئے انتظامیہ نے بڑا ایکش پلان تیار کرلیا ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے احتجاج کے پیش نظر انتظامیہ نے بڑا ایکشن پلان تیار کر لیا۔

ڈی چوک تک پہنچنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی مکمل تیاری کر لی گئی ہے، ڈی چوک کے اردگرد کے سیکٹرز میں قائم تمام مارکیٹس کو انتظامیہ نے فوری طور پر بند کروا دیا۔

میلوڈی، بلیو ایریا، آبپارہ، ایف-6 اور ایف-7 کی مارکیٹس مکمل طور پر سیل کر دی گئیں،آئی جے پی روڈ اور اسلام آباد کے اہم داخلی و خارجی راستے خالی کرانے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں کشیدہ حالات کے پیش نظر کسی بھی بڑے ایکشن کی توقع کی جا رہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کی کارکنان سے بڑی اپیل

یہ بھی پڑھیں