Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

فورسز کے ہاتھوں کوئی جاں بحق نہیں ہوا، خبریں من گھڑت ہیں: سکیورٹی ذرائع

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) سکیورٹی ذرائع نے اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج کے دوران مظاہرین کی اموات کی خبریں جھوٹی اور من گھڑت قرار دے دیں۔

اس حوالے سے سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر چند لوگوں کی جانب سے احتجاج کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شیلنگ سے کئی مظاہرین کی اموات کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے،

مظاہرین کی اموات کی خبریں جھوٹی اور من گھڑت ہیں۔سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اپنی ناکامیوں اور کوتاہیوں کو چھپانے کے لیے من گھڑت اور جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، کل رات پولیس اور رینجرز آپریشن میں کسی قسم کے آتشی اسلحے کا استعمال نہیں کیا گیا۔
غیر ملکیوں کیلئے آن لائن ایگزٹ پرمٹ کا اجرا شروع

یہ بھی پڑھیں