Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

غیر ملکیوں کیلئے آن لائن ایگزٹ پرمٹ کا اجرا شروع

دبئی (نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارات میں موجود دبئی امیگریشن اتھارٹی کا کہنا غیر ملکی تارکین وطن کی سہولت کیلئے آن لائن ایگزٹ پرمٹ کا اجرا شروع کردیا گیا ۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایگزٹ پرمٹ حاصل کرنے والوں کو چاہیے کہ وہ دی گئی مہلت (31 دسمبر 2024) سے قبل امارات سے چلے جائیں تاکہ کسی بھی قسم کے جرمانے سے محفوظ رہ سکیں۔

امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اتھارٹی کے مطابق دبئی میں مقیم غیرقانونی تارکین وطن جن کے اقامے یا ورک پرمٹ کی مدت ختم ہوچکی ہے اور وہ وطن واپس جانے کے خواہشمند ہوں، ان کی سہولت کیلئے آن لائن ایگزٹ پرمٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق آن لائن ایگزٹ پرمٹ حاصل کرنے کے لیے درخواست گزرا یا اس کی کمپنی ’یو ایے ای پاس‘ ڈیجیٹل سروس کے پورٹل پر لاگ ان کرنے کے بعد ’تصریح المغادرہ‘ (ایگزٹ پرمٹ) کے آپشن کا انتخاب کریں اور وہاں درکارمعلومات فیڈ کرنے کے بعد مقررہ فیس ادا کرکے درخواست اپلوڈ کردیں۔درخواست موصول ہونے کے بعد سسٹم تمام دستاویزات کا خود کار طریقے سے جائزہ لے گا اور ایگزٹ پرمٹ ای میل پر بھیج دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایگزٹ پرمٹ کی مدت 14 دن ہوتی ہے، پرمٹ حاصل کرنے والے کو چاہیے کہ وہ اس دوران ملک سے چلے جائیں، اس کے علاوہ ایگزٹ پرمٹ سمارٹ ایپ کے ذریعے بھی جاری کرایا جاسکتا ہے۔امیگریشن اتھارٹی کی جانب سے مزید کہا گیا کہ دبئی حکومت نے غیرقانونی تارکین کو 31 دسمبر تک مہلت دی ہے، اس دوران وہ ملک سے نکل جائیں یا اپنے قانونی معاملات کو درست کرالیں۔دبئی میں رہنے والے غیرقانونی تارکین کو مقررہ مہلت کے ختم ہونے کے بعد قانون شکنی کا سامنا کرنا پڑے گا جس پر قید اور جرمانے کی سزا دی جائے گی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی اور گنڈا پور سے مستعفی ہونے کا مطالبہ،بڑی خبر آگئی

یہ بھی پڑھیں