Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں 21دسمبر سے 5جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات کااعلان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے نجی تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا،نوٹیفکیشن کے مطابق نجی تعلیمی ادارے 21دسمبر سے 5جنوری تک بند رہیں گے۔

پنجاب

دوسری جانب پنجاب کے اسکولز میں موسم سرما کی تعطیلات کی تاریخ تبدیل کردی گئی۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے موسم سرما کی تعطیلات کی تاریخ تبدیلی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔اعلامیے کے مطابق سردیوں کی چھٹیوں کا آغاز23 دسمبر سے ہوگا، اسکولز 13جنوری 2025 کو چھٹیوں کے بعد دوبارہ کھلیں گے۔ فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری ونجی سکولز پر ہوگا۔

خیبرپختونخوا

محکمہ ابتدائی اور ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا نے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ اعلامیے کے مطابق میدانی علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوں گی جبکہ پہاڑی علاقوں میں 22 دسمبر سے 28 فروری 2025 تک سکول بند رہیں گے۔

بلوچستان

دوسری جانب بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ محکمہ تعلیم بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق بلوچستان کے سرد علاقوں کے تعلیمی اداروں میں سولہ دسمبر سے لیکر اٹھائیس فروری تک چھٹیاں ہوں گی جبکہ بلوچستان کے گرم علاقوں کے اسکولوں کو یکم جنوری سے دس جنوری تک بند رکھا جائے گا۔

سندھ

محکمہ تعلیم سندھ نے بھی اسکولوں اور کالجوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے، صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اسکول 22 دسمبر 2024 سے 31 دسمبر 2024 تک بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں