Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

بے روزگار افراد کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

لاہور (نیوز ڈیسک) بیروزگار افراد کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ، تجاوزات کے خلاف مہم سے متاثرہ چھوٹے کاروبارکی بحالی کا حکم دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تجاوزات کے خاتمے کی مہم کی زد میں آنیوالے بیروزگار افراد کی بحالی کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تجاوزات کے خلاف مہم سے متاثرہ چھوٹے کاروبارکی بحالی کا حکم دیتے ہوئے چھوٹے کاروبار،ریڑھی وغیرہ کی بحالی کیلئے اقدامات کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی۔

مریم نواز نے کہا کہ ٹریفک روانی کیلئےتجاوزات کاخاتمہ ناگزیر ہے لیکن لوگوں کو بیروزگار بھی نہیں کریں گے، انسداد تجاوزات مہم کے متاثرہ افراد کیلئے متبادل جگہ فراہم کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ انسداد تجاوزات مہم سے متاثرہ افراد کےروزگارکیلئے انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں، ہر شہر میں بے ہنگم تجاوزات سے بازاروں سے گزرنا محال تھا۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ نوازشریف نے تجاوزات سے متاثرہ افراد کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

خیال رہے پنجاب کے مختلف شہروں میں “ستھرا پنجاب” کے تحت تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ہے۔
مزیدپڑھیں:خواتین سمیت 100سے زائد عمرہ زائرین آف لوڈکیوں؟وجہ سامنے آگئی

یہ بھی پڑھیں