Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے فی لیٹرکمی کی گئی ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 256 روپے13 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 25 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔

وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کا 3 ہزار سے زائد ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں