پشاور (نیوز ڈیسک) پشاور ایئرپورٹ کے نزدیک فضائی حدود میں ایک مشکوک ڈرونز کی موجودگی رپورٹ ہوئی ہے، جس کے بعد سیکیورٹی ادارے ہائی الرٹ ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈرون کی پرواز کے دوران علاقے میں دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
صورتحال کے پیش نظر خیبرپختونخوا میں ایئر ڈیفنس سسٹم کو فعال کر دیا گیا ہے اور فضائی نگرانی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ایئرپورٹ اور اس کے اطراف میں سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ حساس ادارے مشکوک سرگرمیوں کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فضائی حدود کی خلاف ورزی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ واقعے کی نوعیت کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
مزیدپڑھیں:پاکستان کا خوف یا مودی حکومت کی نئی چال؟ سیز فائر کیسے ہوا؟ امریکی صحافی نے بڑی خبردیدی





