واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)سیز فائر کیسے ہوا؟کیا واقعی ڈونلڈ ٹرمپ نے کمال دکھایا یا میزائل نے مودی کا ہوش اڑایا؟کس بات نے مودی کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا؟ امریکی صحافی نک رابرٹسن نےپاکستان اوربھارت کے درمیان سیزفائر کی تفصیلات سے پردہ اٹھا دیا۔
امریکی صحافی نک رابرٹسن نے سنسنی خیز انکشافات کردئیے، امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے انٹرنیشنل ڈپلومیٹک ایڈیٹر نک رابرٹسن نےانٹرویو میں بتایاکہ کئی دنوں سے پوری دنیا بھارت اور پاکستان کے درمیان سیزفائرکی کوشش کررہی تھی مگرکامیاب نہیں ہوئی، پھر بھارت نے پاکستان کی ائیربیسزپرحملہ کیا جو اس کیلئے خطرناک ثابت ہوا۔
رابرٹسن نےبتایاکہ بھارتی حملے کے بعد پاکستان نے بھارت پرنہ رکنے والے میزائلوں کی بارش کردی،جب ائیر بیسز تباہ ہوئیں،میزائل سپلائی ڈپو برباد کیا گیا،بریگیڈ ہیڈکوارٹرکے پڑخچے اڑے تب مودی الٹے پاوں بھاگاامریکہ سے جنگ بندی کی اپیل کرتے ہوئےمذاکرات کی میز پر آنے پرمجبورہوا۔
امریکی صحافی کے مطابق ٹرمپ تو بچانے آئے اصل میں پاکستان کے میزائل حملوں نےبھارت کوپیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا۔
امریکی صحافی کا کہنا تھاکہ امریکی وزیرخارجہ نے سعودی عرب اور ترک حکام سے رابطہ کیا،سعودی اورترک حکام سےرابطےکے بعد سفارتی طریقے سے معاملہ حل ہوااورسیز فائر ممکن ہوا۔
پاکستان کے تابڑ توڑ حملوں کے بعد بھارت نے امریکا، سعودی عرب اور ترکی سے درخواست کی کہ وہ سیز فائر کروائیں، صحافی کا سی این این پر دعویٰ۔۔۔!!! pic.twitter.com/EGCAl0r6DS
— MSK (@sajidkhan7014) May 10, 2025
اس سے قبل بھی خبر آئی تھی کہ پاکستان پرحملےکےاگلےدن ہی مودی خوفزدہ ہوگیا تھا اوراس نے عرب ممالک سے پاکستان کو روکنے کی بھیک مانگنا شروع کردی تھی۔
مزیدپڑھیں:چین اور پاکستان کے تعلقات لوہے جیسے مضبوط ہیں: وکٹر گاؤ


