Search
Close this search box.
اتوار ,21 جون ,2026ء

مون سون بارشوں سے 108 افراد جاں بحق، 398 زخمی، 128 مکانات متاثر ہو ئے

لاہور (نیوز ڈیسک   )پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، محکمہ داخلہنے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ڈیموں، دریاؤں، نہروں اور جھیلوں میں تیراکی پر مکمل پابندی عائد۔ بارش کے جمع شدہ پانی میں نہانے پر بھی دفعہ 144 عائد۔
بلااجازت کشتی رانی پر پابندی، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔ پابندیاں 30 اگست تک نافذ، انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے اقدام۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے کی مون سون فیکٹ شیٹ جاری کر دی جس کے مطابق
مون سون بارشوں سے 108 افراد جاں بحق، 398 زخمی، 128 مکانات متاثر ہو ئے،منگلا ڈیم میں 47 فیصد اور تربیلا میں 79 فیصد پانی موجود۔ دریائے جہلم میں درمیانے درجے اور دریائے سندھ میں نچلے درجے کا سیلاب متوقع۔
لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد، گوجرانوالہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ۔ نالوں، نہروں میں نہانے پر مکمل پابندی، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔ خراب موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز، بوسیدہ عمارات سے دور رہیں۔

مزید پڑھیں :فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد ، نویں جماعت کےنتائج،ساٹھ فیصد طلبہ ناکام

یہ بھی پڑھیں