پشاور(ویب ڈیسک) سینٹ انتخابات کے لئے پی ٹی آئی اندرونی اختلافات کا شکار ، پی ٹی آئی کا ناراض امیدواروں کےدستبردار نہ ہونےکی صورت میں اپوزیشن سےمقابلہ کرنےکا فیصلہ کرلیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مقابلےکی صورت میں حکومت اور اپوزیشن کےدرمیان 6، 5 سیٹوں کا معاہدہ ختم ہوجائے گا، ناراض امیدواروں کو اتوار سے پہلےکاغذات نامزدگی واپس لینےکی ہدایت کی گئی ہے۔
پی ٹی آئی کےناراض امیدوار دستبردار نہ ہوئےتو ان کےخلاف پارٹی ڈسپلن خلاف ورزی کے تحت کارروائی کا امکان ہے، پی ٹی آئی کےناراض امیدواروں کو راضی کرنے کے لئےدو میٹنگز ہوئیں۔
ناراض امیدواروں کی جانب سےکاغذات نامزدگی واپس لینےسےانکار پرمعاملہ پولٹیکل کمیٹی کے حوالےکیا گیا، چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نےنجی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلی میٹنگ میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور امیدواروں نےشرکت کی۔؎
دوسری میٹنگ زوم پر ہوئی، جس میں ناراض امیدواروں نےشرکت نہیں کی، معاملہ پولیٹیکل پارٹی کےسپردکیا، جس نےپارلیمانی پارٹی کےفیصلے کی توثیق کی۔
چئیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کمیٹی نے بانی پی ٹی آئی کےنامزد امیدواروں کی 6 نشستیں لینےکےفیصلےکی توثیق کی،پولیٹیکل کمیٹی نےبلامقابلہ سینیٹ الیکشن کےفیصلے کی بھی توثیق کی۔
امید ہےکہ باقی سینیٹ امیدوار پولیٹیکل کمیٹی کےفیصلے کا احترام کریں گے، کاغذات واپس نہ لینےپر دوبارہ فیصلہ کریں گےکہ امیدواروں کےحوالےسےکیا کرنا ہے۔
پی ٹی آئی کے سینیٹ امیدوارعرفان سلیم کا کہنا تھا کہ پولیٹیکل کمیٹی کی جانب سےکاغذات واپس لینے کےفیصلے پر ورکرزسےمشاورت کروں گا،پارٹی ورکرز سے مشورہ کرکے کوئی فیصلہ کروں گا۔
مزیدپڑھیں:انقرہ میں موسلا دھار بارش نے تباہی مچا دی

