انقرہ(نیوز ڈیسک) ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں شدید موسلا دھار بارش کے بعد اچانک آنے والے سیلاب نے شہر کو شدید متاثر کیا، جس سے نظام زندگی مکمل طور پر درہم برہم ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق کیچی اورین سمیت انقرہ کے مختلف علاقوں میں اچانک آنے والے شدید سیلاب نے سڑکوں کو ندی نالوں میں تبدیل کر دیا، جبکہ درجنوں گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں اور کئی مکانات زیرِ آب آ گئے۔
میٹرو اسٹیشنز میں پانی بھر جانے سے پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام مفلوج ہو گیا ہے، جب کہ بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی ہے۔ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور معمولاتِ زندگی رُک گئے ہیں۔
ریسکیو ادارے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
ترک محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔مزید بارش کی صورت میں صورتحال مزید ابتر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
مزیدپڑھیں:پاکستانی پاسپورٹ میں بڑی تبدیلی! پرانے پاسپورٹ رکھنے والے کیا کریں؟


