Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

جوڑے کا قتل ، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کا نوٹس ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ، آئی جی طلب

کوئٹہ (اوصاف نیوز)بلوچستان میں‌جوڑے کا قتل ، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نے قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔اعلٰی حکام عدالت طلب کرلئے

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور آئی جی پولیس کو کل طلب کر لیا جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے خاتون کی قبر کشائی کا حکم دیدیا۔

دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ دوہرے قتل کیس کا واقعہ افسوسناک ہے ، ریاست یا حکومت ظلم و بربریت کی اجازت نہیں دے گی، بلوچستان حکومت ہمیشہ مظلوم کا ساتھ دے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، شناخت ہونے والے 11 ملزمان کو پولیس نے حراست میں لے لیا، واقعے میں ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

خیال رہے کہ بلوچستان کے علاقے سنجدی ڈیگاری میں غیرت کے نام پر مرد و عورت کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کی ویڈیو کچھ روز قبل منظر عام پر آئی تھی۔

الاونسز میں‌عدم اضافہ،آزادکشمیر کی تاریخ میں پہلی بار ہزاروں پولیس اہلکار سراپا احتجاج ،دھرنا،مذاکرات سے انکار

یہ بھی پڑھیں