Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

الاونسز میں‌عدم اضافہ،آزادکشمیر کی تاریخ میں پہلی بار ہزاروں پولیس اہلکار سراپا احتجاج ،دھرنا،مذاکرات سے انکار

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل )آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار ہزاروں پولیس اہلکار اپنے مطالبات کے حق میں  احتجاج پر نکل آئے ۔آزادکشمیر بھر میں احتجاجی ریلی نکالی گئی،مختلف ڈوثرنز میں کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے آفس کے سامنے دھرنا دئیے بیٹھے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس آزادکشمیر کا تنخواہوں اور الاونسز میں اضافہ نہ ہونے کے خلاف آزادکشمیر بھر میں احتجاج جاری ہے ۔ پولیس ملازمین کی بڑی تعداد انتظامیہ کے دفاترکے سامنے جمع ۔ایس ایس پیز پولیس مظاہرین سے مذکرات کےلئے پہنچ گئے۔

ایس ایس پیز کی جانب سے پولیس ملازمین کو دفتر میں بیٹھ کر مذکرات کرنے کی پیشکش ۔ پولیس اہلکاروں نے ایس ایس پیز کی پیشکش ماننے سے انکار کردیا۔پولیس افسران کی جانب سے مذکرات جاری، منتوں ترلوں کے باوجود ملازمین کا احتجاج جاری ہے

ذرائع کے مطابق محکمہ پولیس آزادکشمیر کاالاونسز میں اضافہ نہ ہونے کے خلاف احتجاج میں پولیس ملازمین کی بڑی تعداد پہنچ گئی، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ایس پی آفس کے سامنے جمع ہوگئے ۔وکلاء برادری بھی یکجہتی کیلئے پہنچ گئی۔

صدر ڈسٹرکٹ بار باغ سردار اعظم حیدر ایڈووکیٹ کا پولیس کے جائز مطالبات حل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔پولیس مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کی اور وکلاء برادری کا مطالبات کے حق میں یکجہتی پر شکریہ ادا کیا۔

محکمہ پولیس کا آلاونسز میں اضافہ نہ ہونے کیخلاف احتجاج ۔۔۔پولیس ملازمین کا احتجاج جاری ۔۔پولیس مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی۔پولیس کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج جاری،پولیس اہلکاروں کی کام چھوڑ کر ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر احتجاجی دھرنا دیدیا۔۔

ایس پی راجہ عامر نوابی نے احتجاجی پولیس اہلکاروں سے مذاکرات کیے،پولیس ملازمین نے ایس پی راجہ عامر نوابی کو چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کر دیا گیا۔آزادکشمیر جموں و کشمیر پولیس نے مراعات سے متعلق 10 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ دیا،آزادکشمیر جموں و کشمیر پولیس نے مراعات سے متعلق 10 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ دیا،: ریٹائرڈ اہلکاروں کا میڈیکل الاؤنس 1500 سے بڑھا کر آرمی کے برابر کیا جائے۔

زخمی اہلکاروں کو پرائیویٹ اسپتال میں علاج کی سہولت دی جائے زخمی اہلکاروں کو پرائیویٹ اسپتال میں علاج کی سہولت دی جائے، مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے کی وارننگ
خیبر پختونخوا :سینٹ الیکشن کیلئے پولنگ شروع ، 11 نشستوں پر 25 امیدوارمد مقابل

یہ بھی پڑھیں