Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

شاہد آفریدی نے مقتول شمس الاسلام اور مبینہ قاتل کے درمیان صلح کرائی تھی، نامزد ملزم کا دعویٰ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک):کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں معروف قانون دان خواجہ شمس الاسلام کا قتل کیس تیزی سے حل ہونے کے قریب پہنچ رہا ہے، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز اور ملزم کے اعترافی بیان نے واقعے کی تفصیلات مزید واضح کر دی ہیں۔

لیکن حیران کن پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب مقدمے میں نامزد ایک ملزم نے دعویٰ کیا کہ معروف کرکٹر شاہد آفریدی نے مقتول شمس الاسلام اور ان کے مبینہ قاتل کے درمیان صلح کرائی تھی۔

پولیس کے مطابق خواجہ شمس الاسلام کو خیابانِ راحت کی مسجد سے نماز کے بعد باہر نکلتے ہی گولیاں مار کر قتل کردیا گیا تھا۔ فائرنگ سے خواجہ شمس الاسلام موقع پر جاں بحق، جبکہ ان کے بیٹے دانیال اور ایک اور نمازی زخمی ہوئے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو فائرنگ کرتے اور مسجد کے پچھلے دروازے سے فرار ہوتے صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ واردات کے بعد ملزم نے بلند آواز میں کہا، میں نے اپنے والد کے قتل کا بدلہ لے لیا۔

واقعے کا مقدمہ مقتول کے بھائی خواجہ فیصل کی مدعیت میں تھانہ درخشاں میں درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ اقدام قتل اور انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

اس واردات میں اہم موڑ تب آیا جب ملزم عمران آفریدی کا ویڈیو بیان سامنے آیا، جس میں اس نے اعتراف کیا کہ خواجہ شمس الاسلام نے مبینہ طور پر اس کے والد کو اغوا کے بعد قتل کیا تھا۔
مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی 5 اگست احتجاج: ‘اسلام آباد نہیں جائیں گے

یہ بھی پڑھیں