اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نادرا نے پاک آئی ڈی کی نئی اوربہتر ایپلی کیشن متعارف کرادی ہے، نیا ورژن پہلے سے بہتر اور تیز تر ہے، ایجنسی نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ موبائل ایپ نئے فیچرز اور سہولیات کی بدولت استعمال کرنا بہت آسان ہے، جس میں آپ کو ایپلی کیشن شروع کرتے ہوئے چہرے کے ذریعے بائیو میٹرک تصدیق کی سہولت ملے گی، فیملی ممبرز کی تفصیلات دیکھنے کے لیے بائیو میٹرک کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔ نادرا مراکز پر اپائنٹمنٹ بک کرنے، ٹریکنگ آئی ڈی چیک کرنے، موبائل ایپ نیا ورژن ڈاؤن لوڈ اور استعمال کرنے کی سہولت بنیں۔
مزید پڑھیں:ٹیرف تنازع برقرار،بھارت سے تجارتی مذاکرات معطل،ٹرمپ کا دوٹوک مؤقف

