Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

جی ایچ کیو حملہ کیس،16پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت 9 مئی کے 12 مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں عمر ایوب، شبلی فراز سمیت 14 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کردیے ہیں۔

بدھ کے روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر ملزمان کے خلاف 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت 12 مقدمات کی سماعت کی۔

دوران سماعت عدالت نے ملزمان کو حاضری لگانے کے بعد جانے کی اجازت دے دی، سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، سابق ایم این اے صداقت عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت میں عمر ایوب، شبلی فراز شیخ راشد شفیق، کنول شوذب سمیت 14 ملزمان کی جانب سے آج تاریخ پیشی سے حاضری معافی کی درخوادستیں دائر کی گئیں۔

جس پر پبلک پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے حاضری معافی کی درخواستوں کی مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا یہ ملزمان فیصل آباد انسداد دہشت گردی عدالت سے سزا یافتہ ہیں اور انہوں نے خود کو قانون کے حوالے نہیں کیا اور بھاگے ہوئے ہیں ان ملزمان کی حاضری سے معافی کی درخواستیں منظور نہیں کی جاسکتیں۔

عدالت نے پراسیکیوشن کی استدعا منظور کرتے ہوئے 14 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ ملزمان میں عمر ایوب خان ، شبلی فراز ، شیخ راشد شفیق ، زرتاج گل ، کنول شوزب، رائے مرتضیٰ ،عظیم اللہ خان ،احمد چٹھہ،رائے حسن نواز، محمد جاوید ،شکیل نیازی ،چودہری آصف علی، اشرف خان اور چودہری بلال اعجاز شامل ہیں۔

بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت 3 ستمبرتک ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں:زونگ سکینڈل، 53.5 ارب روپے کے سپیکٹرم کے غلط استعمال کا انکشاف

یہ بھی پڑھیں