Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

ملک بھر میں‌اگلے24گھنٹوں میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

اسلام آباد( اوصاف نیوز)گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم سندھ ،پنجاب ، خیبر پختونخوا ، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ سندھ اور پنجاب میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔

بدھ کے روز جنو بی بلوچستان اور زیریں سندھ میں تیز ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ جنو بی بلوچستان میں تیز موسلا دھار/شدید موسلادھار بارش کی بھی توقع۔ اس دواران شمال مشر قی پنجاب، کشمیر اور ملحقہ پہا ڑی علا قوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

آج کے روز شدید بارشوں کے باعث میرپورخاص، شہید بینظیر آباد، تھرپارکر، خیرپور، لاڑکانہ، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، حیدرآباد،دادو اور کراچی کے نشیبی علا قے /ساحلی علاقے زیر آب آنے کاخدشہ۔ حب ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے۔اس دوران پنجاب اور سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مزید بارشوں سے صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔

اس دوران ڈیرہ غازی خان اور اس سے ملحقہ بلوچستان کے مشرقی/جنوبی حصے اور کِیرتھر کے پہاڑی سلسلہ (دادو )کے مقامی / برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ۔

آج رات اور 10 ستمبر کے دوران لسبیلہ، پسنی، اورماڑہ، آواران اورمکران سا حل کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا خد شہ۔

شدید بارشوں /آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے ، کمزور انفرا سٹرکچر ( کچے گھر/دیواریں ،بجلی کے کھمبے،بل بورڈز،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ۔ • مسافروں اور سیاح حضرات سفر کے دوران زیادہ محتاط رہیں اور موسمی حالات کے مطابق اپنے سفر کا انتظام کریں اور بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے موسم کے بارے میں آگاہی حاصل کریں۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): سندھ: حیدرآباد 85، حیدرآباد ایئرپورٹ اور ٹنڈو جام 63،، میرپور خاص 60، سکرنڈ 47، مِٹھی 41، خیرپور 37، ٹھٹھہ 36، شہید بینظیر آباد 30، دادو 24، روہڑی 23، سکھر 22، بدین 20، پڈعیدن 15، کراچی(گلشن حدید 18، یو نیورسٹی روڈ11)، موئن جو دڑو 05، لاڑکانہ اور چھور 01۔ پنجاب: ملتان سٹی 74، لاہور سٹی 66، ملتان ایئرپورٹ 58، شیخوپورہ 56، لاہور ایئرپورٹ 49، حافظ آباد 45، فیصل آباد 32، خانیوال 24، جھنگ اور نارووال 17، لیہ اور کوٹ ادو 13، اوکاڑہ 12، ڈیرہ غازی خان 11، رحیم یار خان 08، بہاولپور سٹی اور بہاولپور ایئرپورٹ 07، گوجرانوالہ اور خانپور 05، نور پور تھل، جوہرآباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور قصور 04، گجرات 02، سرگودھا سٹی اور ساہیوال 01۔ خیبر پختونخوا: مالم جبہ 32، دیر 04، کالام اور پاراچنار 01۔گلگت بلتستان: چلاس اور استور 04، بونجی 02۔کشمیر: راولا کوٹ 04، مظفرآباد سٹی 03، گڑھی دوپٹہ اور کوٹلی میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : نوکنڈی 43 اوردالبندین میں 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
مزید پڑھیں‌:یاماہا کا پاکستان میں موٹرسائیکل کی پروڈکشن بند کرنے کا اعلان، وجہ کیا بتائی؟

یہ بھی پڑھیں