اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پر حال ہی میں سامنے آنے والے ایک واقعے نے صارفین کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ دو نوجوان بیٹیوں نے اپنے والد کے انتقال کے لمحات کو ولاگ بنا کر یوٹیوب پر شیئر کر دیا، جس پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بزرگ والد اپنی زندگی کے آخری لمحات گزار رہے ہیں، جبکہ بیٹیاں اس دوران کیمرہ آن رکھ کر نہ صرف لمحے قید کر رہی ہیں بلکہ ہنسی مذاق بھی کر رہی ہیں۔ ویڈیو میں وہ ایک دوسرے سے کہتی سنائی دیتی ہیں کہ ہمارے یوٹیوب چینل کو لائک اور سبسکرائب کریں۔ کبھی وہ والد کو عینک پہنا رہی ہیں اور کبھی تڑپتے وجود کا مذاق اڑاتی نظر آتی ہیں۔ ویڈیو کے دوران ہی بزرگ شخص کا انتقال ہو جاتا ہے۔
یہ افسوسناک منظر جنگل کی آگ کی طرح سوشل میڈیا پر پھیل گیا۔ صارفین نے اس حرکت کو شدید بے حسی قرار دیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ باپ دنیا سے رخصت ہو رہا ہے اور بیٹیاں ویڈیو بنا رہی ہیں—یہ ہے نئی نسل کی محبت۔ ایک اور صارف نے کہا کہ یہ دیکھ کر دل کانپ گیا، شہرت کی ہوس نے انسانیت کو ختم کر دیا۔
ماہرین نے بھی اس واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رجحان نفسیاتی زوال کی علامت ہے، جہاں سوشل میڈیا کے لائکس اور فالوورز کے لیے رشتے اور جذبات کو پسِ پشت ڈال دیا جاتا ہے۔
بیٹیوں نے باپ کی موت کا وی لاگ بنا ڈالا!!سوشل میڈیا کی ہوس،ڈالرز کی لالچ،،، انسانیت بیچ ڈالی!بے حسی کی انتہا۔۔۔ دیکھ کر دل دہل گیا! pic.twitter.com/Pq3EWTwOKb
— Ather Salem® (@Atharsaleem01) September 14, 2025
مزیدپڑھیں:دبئی اسٹیڈیم چھاونی میں تبدیل


