اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اوگرا نے عوام کو مزید ریلیف دیتے ہوئے ایل پی جی 5 روپے89 پیسے فی کلو مزید سستی کردی۔نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کا11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر69روپے44پیسے سستا کیا گیا ہے،اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔نوٹیفکیشن کےمطابق ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 201روپے60پیسے مقرر کی گئی ہے۔ایل پی جی کے11.8 کلوگرام سلنڈرکی نئی قیمت 2378 روپے89پیسےہوگی،ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگی۔
مزیدپڑھیں:پیپلز پارٹی کو جھٹکا، سینئر عہدیداران کااستحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان



