Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

دلہنیا لینے آئے دولہے کے ساتھ ہاتھ ہوگیا

چنیوٹ(ویب ڈیسک)چنیوٹ کی تحصیل لالیاں میں دلہنیا لینے آئے ہوئے سرگودھا کے دلہے کے ساتھ ہاتھ ہوگیا۔ دلہن والوں نے بارات آنے سے پہلے ہی دلہن کسی اور کے ساتھ بیاہ دی۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا کا دلہا احسان سہرا سجائے باراتیوں کے ساتھ آیا تو معلوم ہوا کہ دلہن کسی اور کی ہوگئی۔ دلہے اور باراتیوں نے نوسرباز سسرالیوں اور دلہن کے خلاف احتجاج کاروائی کا مطالبہ کردیا۔ باراتیوں نے الزام عائد کیا کہ دلہن کے والدین نے کھانے اور دیگر معاملات کے پیسے وصول کرکے فراڈ کیا۔دلہے نے ڈی پی او چنیوٹ سے نوسرباز سسرالیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے رقم کی واپسی کا مطالبہ کردیا۔
مزیدپڑھیں:‘صرف کیش’، ڈیجیٹل پیمنٹ وصول نہ کرنے پر اسلام آباد کا معروف ریسٹورنٹ سیل

یہ بھی پڑھیں