Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

الیکشن کمیشن جی بی نے گلگت بلتستان میں عام انتخابات ملتوی کر دیے

گلگت(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن جی بی نے گلگت بلتستان میں عام انتخابات ملتوی کر دیے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے 24 جنوری کو گلگت بلتستان میں عام انتخابات کا اعلان کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کا کہنا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس کی تجاویز پر عام انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر جی بی کے مطابق شدید موسمی حالات کے باعث جنوری میں انتخابات کرانا ممکن نہیں، انتخابات کی نئی تاریخ اور شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مختلف سیاسی جماعتوں نے جاری کردہ شیڈول پر اختلاف کیا تھا، اس لیے الیکشن کے لیے جاری کردہ شیڈول واپس لے رہے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کے مطابق جنوری میں سخت سردی اور برف باری کے باعث پولنگ ممکن نہیں۔

واضح رہے کہ گلگت میں منعقدہ اے پی سی میں تمام جماعتوں کے نمائندے شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں