Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پی ٹی آئی نے فریش الیکشن اور مینڈیٹ کی واپسی کو مذاکرات کی بنیاد قرار دیدیا

اسلام آباد( اے بی این نیوز) معاون خصوصی وزیراعلیٰ کے پی شفیع جان نے کہا کہ اگر مذاکرات کرنے ہیں تو حکومت کو3بنیادی نکات پر بات کرنی ہو گی پہلا یہ کہ 8فروری کو چوری شدہمینڈیٹ کی واپسی پر بات ہو دوسرا اگر حکومت تیار ہے تو نئے انتخابات کرائے جائیں حکومت اگر سنجیدہ ہے تو بنیادی شرائط پر بات کرنا ہو گی تیسرا یہ کہ حکومت عمران خان تک رسائی فراہم کرے تینوں نکات پر حکومت بات کرنے کے لیے تیار ہو تو مذاکرات ممکن ہیں۔

اے بی این کے پروگرام تجزیہ میں گفتگو کرتے ہوئے شفیع جان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے فریش الیکشن اور مینڈیٹ کی واپسی کو مذاکرات کی بنیاد قرار دیا حکومت کی سنجیدگی جانچنے کے لیے عملی اقدامات ضروری ہیں سٹریٹ موومنٹ کی تیاری جاری سہیل قیادت کر رہے ہیںسٹریٹ موومنٹ سہیل کی قیادت میں تحریک کی شکل اختیار کر ے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ موبلائزیشن پختونخوا میں جاری ہے جلسے اور سیاسی سرگرمیاں ہو رہی ہیں خیبرپختونخوا کے لوگ سہیل آفریدی کی طرف دیکھ رہے ہیں جلسوں میں حاضری اور عوام کی دلچسپی تحریک کی مضبوطی دکھا رہی ہے ۔ ہم نے مشروط مذاکرات کی پیشکش کی ، غیر مشروط مذاکرات کبھی نہیں ہوں گے ۔

یہ بھی پڑھیں