کراچی(نیوز ڈیسک) شہر قائد میں میں رات گئے گاڑیوں کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، سپر ہائی وے جمالی پل یوٹرن کے قریب ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شہری جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹکر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے شہری کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت 26 سالہ جمیل کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ سائٹ ایریا میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت تاحال نہ ہوسکی، لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب کراچی کے علاقے مائی کلاچی پھاٹک کے قریب مین ہول سے 4 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مائی کلاچی پھاٹک کے قریب مین ہول سے 2 خواتین، ایک بچے اور ایک مرد کی لاش ملی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد تحقیقات میں پیش رفت ہوسکے گی، بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ قتل کہیں اور کیا گیا اور لاشیں لا کر مین ہول میں پھینکی گئیں۔
جائے وقوعہ سے ملنے والی لاشوں کے پاس سے کوئی شناختی دستاویز نہ مل سکیں، بظاہر لاشوں کو چھپانے کے لیے مین ہول میں درجنوں پتھر ڈالے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں 15 سے 20 دن پرانی معلوم ہوتی ہیں، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
مزیدپڑھیں:لاہور کے پہلے تیرتے ہوئے ریسٹورنٹ کا منصوبہ رواں سال مکمل ہونے کی توقع



