لاہور(ویب ڈیسک)ریلوے حکام کا ریلویز کے زیر اہتمام چلنے والے سکولز کی فیسوں میں اضافہ کردیا۔ گریڈ 1 سے 10 کے ملازمین کے بچوں کی ماہانہ فیس 700 سے بڑھا کر 900 روپے کردی گئی۔ گریڈ 11 سے لیکر کر گریڈ 22 کے ملازمین و افسران کے بچوں کی فیس 800 سے بڑھا کر 1000 روپے کردی۔ ریلوے ملازمین کے بچوں کے علاوہ دیگر بچوں کی فیس 1300 سے بڑھا کر 1500 روپے کر دی گئی۔ سمہ سٹہ اور خانیوال میں ریلوے سکولز میں عام بچوں کی فیس 1000 روپے سے بڑھا کر 1200 روپے کی گئی ہے۔سکھر اور روہڑی میں واقع سکولز میں عام بچوں کی فیس 850 روپے سے بڑھا کر 1050 روپے مختص کی گئی۔ فیسوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ سے ہی کردیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:اداکار آغا شیراز کو دل کا دورہ، اسپتال منتقل


