Search
Close this search box.
اتوار ,21 جون ,2026ء

سوشل میڈیا پر دوستی کرنے والی لڑکی سے ملزم کی مبینہ زیادتی

فیصل آباد (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے دوستی کا ایک اور بھیانک انجام سامنے آگیا، ملزم نے لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر دوستی کرنےوالی 24 سالہ لڑکی سے ملزم نے مبینہ زیادتی کی، ملزم علی حسن کا دو سال قبل حسن پورہ کی رہائشی لڑکی سے سوشل میڈیا پر رابطہ ہوا تھا۔

ملزم نے 10 دسمبر 2025 کو دھوبی گھاٹ کے قریب کیفے میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کی۔ متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم علی حسن فرار ہے جس کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

راجن پور کے نواحی علاقے میں 28 دسمبر 2025 کو خاتون سے اجتماعی جنسی زیادتی پر 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

پولیس حکام نے بتایا تھا کہ میڈیکل رپورٹ میں خاتون سے زیادتی کی تصدیق ہوئی، ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے مار رہے ہیں۔

متاثرہ خاتون کے اہل خانہ نے مطالبہ کیا تھا کہ اجتماعی جنسی زیادتی کا واقعہ ایک ہفتے پہلے ہوا ملزمان کو گرفتار اور کڑی سزا دی جائے۔

اس واقعے سے ایک ہفتہ قبل جڑانوالہ میں روڑالہ روڈ کی حدود میں 5 سالہ بچی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔ مقتولہ کی نعش مکئی کے کھیت سے برآمد ہوئی تھی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔
مزیدپڑھیں:تعلیم مہنگی !سکولوں کی فیسوں میں بڑا اضافہ

یہ بھی پڑھیں