Search
Close this search box.
اتوار ,21 جون ,2026ء

بجلی صارفین کے لئے خوشخبری، ایک سے زائد میٹرز لگانے کے بارے میں نئی پالیسی

لاہور(نیوز ڈیسک)واپڈا کی نئی پالیسی 2026 کے تحت گھروں میں متعدد بجلی کے میٹر لگانا اب ممکن ہو گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق واپڈا اور پاور ڈویژن نے واضح کیا ہے کہ 2026 میں گھروں میں اضافی بجلی کے میٹر لگانا قانونی اور ممکن ہو گا۔ یہ پالیسی خاص طور پر جائنٹ فیملیز، مالک مکان اور کرایہ داروں کے لئے مفید ہے تاکہ ہر خاندان کا بل الگ اور شفاف ہو۔

اضافی میٹر صرف اسی صورت میں لگایا جا سکتا ہے جب ہر گھر کا حصہ الگ رہائش، الگ داخلی راستہ، الگ کچن اور الگ وائرنگ رکھتا ہو۔

درخواست دینے کے لئے شناختی کارڈ، مالک یا کرایہ داری کا ثبوت، حلف نامہ اور ڈسکو کی جانچ ضروری ہے۔ اس نظام سے ہر خاندان کو منصفانہ بل، شفافیت اور سبسڈی کے صحیح استعمال کا فائدہ ملے گا۔

واپڈا 2026 کے قوانین کے تحت متعدد میٹر لگانا مکمل قانونی ہے اور جائز صارفین کو اضافی میٹرز کی سہولت حاصل ہے۔
مزیدپڑھیں:پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کا پہلا خریدار کون ہوگا؟ نام سامنے آگیا

یہ بھی پڑھیں