Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر الیکشن کمیشن کا نوٹس، چیف سیکریٹری طلب

لاہور(نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر جاری نوٹس کے مطابق چییف سیکریٹری اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو 22 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے حکومت پنجاب کی یقین دہانی پر عمل درآمد نہ ہونے پر سماعت مقرر کر دی اور کہا کہ حلقہ بندی رولز اور یونین کونسلوں کا نوٹیفکیشن تاحال فراہم نہیں کیا جا سکا۔

مزید بتایا گیا کہ انتخابات کے انعقاد کے لیے مزید کارروائی کی جائے گی جبکہ پنجاب میں لوکل گورنمنٹس کی مدت 31 دسمبر 2021 کو ختم ہو چکی ہے۔
مزیدپڑھیں:افغانستان ٹیم کا اہم کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر

یہ بھی پڑھیں