Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

موبائل ٹیکس میں کمی کا دعویٰ جعلی، پی ٹی اے نے وضاحت جاری کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) موبائل ٹیکس میں کمی کا دعویٰ جعلی، پی ٹی اے نے وضاحت جاری کر دی۔

پی ٹی اے کے مطابق موبائل ٹیکس میں کمی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبر غلط اور گمراہ کن ہے،موبائل فون ٹیکس یا درآمدات سے متعلق کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی۔

غیر مصدقہ معلومات شیئر نہ کریں،صرف سرکاری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا سے مصدقہ خبروں پر یقین کیا جائے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک جعلی نوٹیفکیشن گردش کررہا ہے جس کے مطابق صارفین کو آگاہ کیا گیا کہ’ براه کرم مطلع کیا جاتا ہے کہ PTA کی جانب سے ٹیکس میں کمی صرف قانونی امپورٹرز اور رجسٹرڈ وینڈرز کے لیے کی گئی ہے۔

عام صارفین یا انفرادی طور پر فون منگوانے والوں کے لیے تمام موبائل فونز پر وہی سابقہ ٹیکس لاگو ہوگا۔

لہذا گزارش ہے کہ اس وضاحت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے براہ کرم تسليم ف اس حوالے سے بار بار سوالات کرنے سے گریز کریں۔


مزیدپڑھیں:کسٹم کلکٹریٹ کی جانب سے پکڑی گئی گاڑی سے میرا اور میرے بیٹے کا کوئی تعلق نہیں، انجم عقیل خان

یہ بھی پڑھیں