Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

نادرا کا کارنامہ: شہری کی زندہ بیوی کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا

کراچی(ویب ڈیسک) وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا کی جانب سے شہری کی زندہ بیوی کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے دستاویزات کو درست کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں 24 گھنٹے کھلے نادرا سنٹر ڈیفنس کا اچانک دورہ کیا۔

جہاں انہوں نے شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات بنوانے کے لیے آئے شہریوں سے ملاقات کی، وزیر داخلہ نے شہریوں سے باری آنے کے وقت اور پراسیس کے بارے میں دریافت کیا۔

دورے کے دوران بعض شہریوں نے شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات کے حصول میں باری تاخیر سے آنے کی شکایات کیں، جس پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسئلے کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے موقع پر ہی متعلقہ حکام کو شہریوں کی شکایات کے ازالے کے احکامات جاری کیے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ نادرا کے سسٹم کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے اور تاخیر کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

دورے کے دوران ایک شہری نے شکایت کی کہ اس کی زندہ بیوی کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا ہے، جس پر وزیر داخلہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ دستاویزات کو موقع پر ہی درست کرنے کی ہدایت دی۔

اسی طرح ایک خاتون نے شناختی کارڈ پر نام کے غلط اندراج کی شکایت کی، جس پر وزیر داخلہ نے انچارج نادرا کو بغیر کسی اضافی فیس کے فوری درستگی کا حکم دیا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے مختلف کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اور عملے سے ملاقات بھی کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں کے کام مقررہ وقت میں مکمل کیے جائیں اور بار بار چکر لگوانے کے بجائے ایک ہی دفعہ میں کام کو یقینی بنایا جائے، جبکہ شہریوں کو مکمل رہنمائی فراہم کی جائے۔
65 مزیدپڑھیں:ہزار اضافی ورک ویزے، امریکا میں نوکری کے خواہشمندوں کے لیے خوشخبری

یہ بھی پڑھیں