Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ! بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان صارفین کے لیے بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے، صارفین سے 10 ارب 83 کروڑ روپے سے زائد وصولی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کر لی گئی۔

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) نے صارفین سے 10 ارب 83 کروڑ روپے سے زائد وصولی کی درخواست دائر کر دی ہے۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ کیپسٹی چارجز کی مد میں عوام سے 24 ارب 24 کروڑ 70 لاکھ روپے وصول کرنے کی اجازت مانگی گئی ہے۔

درخواست میں بتایا گیا ہے لیسکو نے کیپسٹی چارجز کی مد میں 7 ارب 46 کروڑ 20 لاکھ روپے اور میپکو نے 7 ارب 33 کروڑ 20 لاکھ روپے وصول کرنے کی درخواست دی ہے۔

دوسری جانب آپریشن اینڈ مینٹیننس کی مد میں 1 ارب 65 کروڑ 50 لاکھ روپے کمی ، سسٹم کے استعمال کے چارجز میں 3 ارب روپے سے زائد کمی کی گئی ہے.

انکریمنٹل پیکیج کے تحت 7 ارب 52 کروڑ روپے کمی کی درخواست بھی دائر کی گئی ہے۔

نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 17 فروری کو سماعت کرے گی، جس کے بعد بجلی کی قیمتوں میں اضافے یا کمی کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں