اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں دو اہم خبروں کو یکجا کرتے ہوئے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک خبر کے مطابق پنجاب حکومت نے خصوصی شخصیات کے استعمال کیلئے تین کروڑ اسی لاکھ سے چار کروڑ بیس لاکھ ڈالر مالیت کا گلف اسٹریم طیارہ خریدا ہے، جس کی قیمت پاکستانی روپے میں تقریباً 1064 سے 1176 کروڑ بنتی ہے، اور اس دعوے کی صوبائی حکومت کی جانب سے تردید سامنے نہیں آئی۔
دوسری جانب وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 32 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔
مفتاح اسماعیل نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک طرف عوام کو کمر کسنے اور قربانی دینے کا کہا جا رہا ہے جبکہ دوسری جانب بااختیار افراد پرتعیش نجی طیاروں میں سفر کی تیاری کر رہے ہیں۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ موجودہ معاشی حالات میں ایسے اخراجات کس حد تک مناسب ہیں اور کیا یہ عوام کے ساتھ انصاف ہے۔
Two news reports came yesterday that I was want to juxtapose.
One, Stratcom’s claim (that hasn’t been denied by the Punjab government) that the Punjab government has acquired a Gulf Stream jet for VIPs for between $38m and $42m (or Rs 1064 crore and Rs 1176 crore).
Two, the… https://t.co/NUXD0BXEmy
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) February 17, 2026
مزیدپڑھیں:موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کا عمل 20 فروری سے شروع ہوگا




