Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

سیونگ اکاؤنٹس میں کتنی رقم پر زکوٰۃ کٹے گی؟ رواں سال کا نصاب جاری

کراچی(نیوز ڈیسک) وزارت تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ نے رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب مقرر کردیا۔

ایڈمنسٹریٹر جنرل زکوٰۃ نے رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب 5 لاکھ 3 ہزار 529 روپے مقرر کیا ہے۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر یکم رمضان کو کسی اکاؤنٹ میں موجود رقم 5 لاکھ 3 ہزار 529 روپے سے کم ہوگی تو اس پر زکوٰۃ نہیں کاٹی جائے گی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ یکم رمضان المبارک کو تمام سیونگ اکاؤنٹس اور نفع و نقصان میں شراکت دار اکاؤنٹس سے زکوٰۃ کی کٹوتی کی جائے گی جب کہ زکوٰۃ کی مد میں کٹوتی کی گئی رقم اسٹیٹ بینک میں موجود سینٹرل زکوٰۃ اکاؤنٹ میں جمع کرائی جائے گی۔

واضح رہے کہ یکم رمضان کو تمام مالیاتی ادارے عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔
مزیدپڑھیں:عوام پر مہنگائی کا بوجھ، خصوصی شخصیات کیلئے پرتعیش طیارہ؟ مفتاح اسماعیل کی حکومت پرتنقید

یہ بھی پڑھیں