Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

’’روشن پنکھا، روشن پاکستان‘‘ ملک بھر میں کتنے پنکھے تبدیل کیے جائیں گے؟

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) روشن پنکھا روشن پاکستان پروگرام میں ملک بھر میں کتنے پرانے پنکھوں کو تبدیل کیا جائے گا؟

بجلی بچائیں اپنے لیے، قوم کیلیے۔ یہ جملہ کئی برسوں سے سنتے آ رہے ہیں۔ تاہم اب وفاقی حکومت نے اس نعرے کو عملی جامہ پہناتے ہوئے بجلی اور شہریوں کے اخراجات میں کمی کیلیے ’’روشن پنکھا، روشن پاکستان‘‘ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔

اس پروگرام کے تحت ملک بھر میں پرانے اور زیادہ بجلی خرچ کرنے والے پنکھوں کو جدید اور بجلی کی بچت والے پنکھوں سے تبدیل کیا جائے گا۔

اس پروگرام کے تحت پاکستان بھر میں ایک کروڑ پرانے، زائد بجلی خرچ کرنے والے اور غیر موثر پنکھوں کو، توانائی بچانے والے جدید پنکھوں سے تبدیل کیا جائے گا۔

اس پروگرام کا ہدف ایسے کم آمدنی والے گھرانوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے جو بجلی کے زیادہ اخراجات سے پریشان ہیں۔ اس منصوبے سے قومی گرڈ پر دباؤ کم ہوگا، اور نئے بجلی گھروں کی ضرورت میں بھی کمی ہوگی۔

ان جدید پنکھوں سے شہریوں کے بجلی کے بلوں میں فی پنکھا 12 ہزار روپے تک بجلی کی کمی لائی جا سکتی ہے۔
مزیدپڑھیں:بی اوپی کی ایک اور سال ریکارڈمالی کار کردگی ، آپریشنل منافع میں 99 فیصد اضافہ، ڈپازٹس 2 کھرب روپے سے تجاوز کر گئے

یہ بھی پڑھیں