Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

امریکی سفارتخانے نے پاکستان میں ویزوں کی اپائنٹمنٹس منسوخ کر دیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم امریکی سفارتخانے اور قونصل خانوں نے پاکستان میں ویزوں کی اپائنٹمنٹس منسوخ کر دی ہیں۔

ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملے اور اس میں سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ کی شہادت کے خلاف اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے اور دیگر شہروں میں امریکی قونصلیٹ کے باہر احتجاج کے بعد امریکی سفارتخانے کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔

امریکی سفارتخانے سمیت ملک میں موجود تمام قونصل خانوں نے آج ویزوں کی اپائنٹمنٹس اور امریکی شہریوں کی خدمات کے لیے تمام تقرریاں معطل کر دی ہیں۔


اس کا اعلان اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ کے ذریعہ کیا ہے۔

اس سے قبل امریکی سفارتخانے نے ایک ٹویٹ کی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ ہم کراچی اور لاہور میں امریکی قونصلیٹ جنرلز میں جاری مظاہروں کی رپورٹس دیکھ رہے ہیں۔


ٹویٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم پاکستان میں امریکی شہریوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ مقامی خبروں کی مانیٹرنگ کے ساتھ ذاتی حفاظت کے طریقوں کا مشاہدہ کریں۔ اپنے اردگرد کے ماحول اور بڑے مجمع میں جانے سے گریز کریں۔

اس اعلامیہ میں امریکی حکومت کے اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اگلے نوٹس تک اپنی نقل و حرکت محدود رکھیں۔
مزیدپڑھیں:تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، بڑی پابندی عائد

یہ بھی پڑھیں