تہران میں پاکستانی سفارتخانے کے قریب دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ذرائع کے مطابق سفیر مدثر ٹیپو تقریباً بیس رکنی عملے کے ساتھ محفوظ ہیں۔ وہ معمول کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔
ایک سینئر سفارتکار نے بتایا کہ دھماکوں کی آواز بہت شدید تھی۔ اس سے عملہ پریشان ہوا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ عملہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ بڑھتی کشیدگی کے باوجود احتیاطی اقدامات جاری ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ مشکل حالات کے باوجود سفارتخانے کی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔




